کراچی، سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

جمعرات 4 مارچ 2021 12:39

کراچی، سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا سہراب گوٹھ کے قریب ڈاکووں سے مقابلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شماخت عدنان اور امیر کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔دونوں زخمی ڈاکووں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں