لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

منگل 9 مارچ 2021 12:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربینامی زون کے نشانے پر آگئے۔

ایف بی آر نے مہنگے ٹریلر، کوسٹر اور ٹرکوں کیخلاف کریک ڈان کا آغاز کرتے ہوئے 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو بینامی زون نے نوٹس بھیج دئیے۔جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں نام پرہونیکیباوجود ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہرنہیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور ادائیگی کس کو کی اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں