کراچی، غریب انڈر پاس کے قریب پولیس مقابلہ ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

شارع فیصل پر اسٹریٹ کرائم کی سنچری میکر ملزم کی پولیس موبائل پر فائرنگ،مقابلے کے بعدملزم پکڑا گیا سول ہسپتال سے زخمی حالت میں فرار ہونیوالاجیل کے قیدی کو کلفٹن پولیس نے گرفتار کرلیا،مقدمات درج

جمعہ 23 اپریل 2021 15:21

کراچی، غریب انڈر پاس کے قریب پولیس مقابلہ ،2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) کراچی کے علاقے غریب آباد انڈر پاس کے قریب فیملیزکو ٹارگٹ کرکے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوئوں اور پولیس میں خونی مقابلہ دو ڈاکو ذخمی حالت میں گرفتار،شارع فیصل پر اسٹریٹ کرائم کی سنچری میکر ملزم کی پولیس موبائل پر فائرنگ،مقابلے کے بعدملزم پکڑا گیا، سول اسپتال سے زخمی حالت میں فرار ہونیوالاجیل کے قیدی کو کلفٹن پولیس نے گرفتار کرلیا، اورنگی ٹائون پولیس نی11سال تک پولیس کو دوڑیں لگوانے والے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا،بریگیڈ ،سائٹ،سولجربازار ،سرجانی اور سائٹ سپر ہائی وے سے پولیس نے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح غریب آباد انڈر بائی پاس کے قریب دو ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے تعاقب کرکے بلوچ ہوٹل پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزما ن ساجد اورخرم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان آئے دن انڈر بائی پاس پر واردات کرتے تھے مضروب گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوپستول اور ایک موٹر سائیکل برآمدملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 3 عدد لیڈیز پرس اور ایک عدد والیٹ بھی برآمد ہوا ملزمان کو برائے علاج معالجہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیادوران پولیس مقابلہ پولیس موبائل پر بھی گولی لگی کلفٹن پولیس نے گلشن سکندرآباد سے خطرناک ملزم جاوید خان کو گرفتار کرلیا ملزم کو بہادرآباد پولیس نے گزشتہ ہفتے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ملزم کو سینٹرل جیل سے زخمی حالت میں علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ملزم 17اپریل کو فرار ہوگیا تھا ادھرٹیپو سلطان پولیس نے شارع فیصل سروس روڈ بینک پٹی سے اسٹریٹ کرائم کی سنچری کرنیوالے ڈکیت محمد رمیز ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا ملزم نے موبائل کو دیکتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی اور ملزم نے اپنی پسٹل سے ہوائی فائر بھی کیا اورنگی ٹاو ن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مفرور ملزممحمد عظیم ولد محمد یسین کو11سال بعد گرفتار کرلیا ملزم کا ساتھی 11سال قبل ہی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے سولجربازار پولیس نے *CCTV فوٹیج* کی مدد سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے کاندہ حسنین ولد ابراھیمکو گرفتار کرلیا،تھانہ سائٹ پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میںدو اسٹریٹ کرمنلز سلیمان اور ساجد کو گرفتار کرلیا ملزم کے دیگر ساتھی زیب اللہ , ملنگ اور سہیل موقع سے فرار سائٹ سپر ہائیوے پولیس نے مختلف کاروائیوں میں غیرقانونی زمین پر کام کرنے والے نو ملزمان کو گرفتار کیابریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوریمیں ملوث ملزم محمد جعفر ولد محمد سکندرکو گرفتار کی کرکے موٹر سائیکل KAR-1897 برآمد کرلی جبکہ ا یک اور کاروائی میں شراب کی سپلائی میں ملوث ملزممعراج ولد چراغ کو گرفتار کر کے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں سرجانی ٹاو ن پولیس نے سنیپ چیکنگ ملزم نعیم عرف ببلی ولد شیر محمد کو گرفتار کرکے 475 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں