حالیہ ایام میں عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 26 جولائی 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کے سرپرست سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری قائم مقام صدر سینیٹر حافظ عبدالکریم نائب صدر مولانا شاہ اویس نورانی سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن خلیل صدر مولانا علی محمد ابوتراب مولانا زاہد محمود قاسمی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر سجاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت حالیہ ایام میں عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کی تاریخی توسیع کی ہے اور اللہ کے مہمانوں کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کی ہیں کرونا وبا کے غیر معمولی حالات میں اس سال حج کے شاندار انتظامات کئے ہیں حجاج کرام کی صحت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب میں مقیم حجاج کرام کیلئے فریضہ حج کی ادائیگی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا عالمی سطح پر سفری پابندیاں ہیں کرونا وبا کی وجہ سے اس سال موسم حج کے انعقاد میں دانش مندانہ فیصلے کئے گئے اور ضیوف الرحمن کو اچھی اعلی معیاری سروس فراہم کی گئی ہیں کرونا وبا کے باوجود بھی سال بھر معتمرین کوعمرہ کی سہولت نماز پنجگانہ اور رمضان میں نماز تراویح بھی جاری رہی گویا کہ صحت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تمام عبادات کے مواقع جاری رکھے گئے اور ان غیر معمولی حالات میں فریضہ حج کے کامیاب انعقاد پر مملکت سعودی عرب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ میں بالخصوص حدود حرم میں میوزک پر پابندی عائدہے اور مخلوط سرگرمیوں پر سخت پابندیاں ہیں تحریک دفاع حرمین شریفین کے قائدین نے کہا کہ کچھ عناصر حرمین شریفین کی انتظامیہ اور پاک سعودی تعلقات کو متنازعہ دکھانے کیلئے عرصہ دراز سے مصروف عمل ہیں امت مسلمہ ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی ہم امید رکھتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جلد سفری پابندیاں ختم ہوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے جو کہ اس وقت بے تاب اور بے چین ہیں حرمین شریفین میں حاضری دے سکیں پاکستان کے علما اور عوام سعودی حکومت کے اقدامات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی بھائی چارے اور ایمان کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں