کراچی،اے وی ایل سی کی کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

منگل 27 جولائی 2021 17:06

کراچی،اے وی ایل سی کی کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اے وی ایل سی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم سالار گوپانگ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اورایک کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سالار گوپانگ عرف جان محمد ولد محمد سومر کے ساتھ شیرا دین ولد دادلے خان اور قاسم ولد اشرف شامل ہیں۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سا ئیکل چوری / چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں۔ملزم سالار گو پانگ عرف جا ن محمد بدنام زمانہ مو ٹرسائیکل لفٹر محبوب گوپانگ جو کہ اے وی ایل سی کے ہا تھوں دس مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، اس کا سگا چھوٹا بھائی ہے اور خود بھی پہلی مر تبہ سال 2013 میں اے وی ایل سی کے ہا تھوں گرفتار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ملزمان شیرا دین اور قاسم نے مئی 2021 میں علاقہ تھانہ شاہراہ نو ر جہاں میں مدعی مقدمہ سے اس کی موٹر سا ئیکل چھینی اور مزاحمت پر اپنی مو ٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھے جن کو گرفتار کر کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے سرقہ شدہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی۔ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKFZ-9619 یونیک 70تھانہ اجمیر نگری سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر943/2021ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرRNQ-295ھنڈا 70تھانہ شاہراہ نور جہاں سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر571/2021ہے۔ملزم سالار سے برآمد شدہ چرس وزنی 1060گرام ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 253/2021بجرم دفعہ 6-9/Cتھانہ گلبہار میں درج کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں