کراچی،ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نان بائی کو گھر سے بلاکر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

پیر 20 ستمبر 2021 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شہرقائد کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نان بائی کو گھر سے بلاکر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا مقتول ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہوچکا تھاتاہم آج کل ضمانت پر تھا۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح بورڈ آفس پی ایس او پمپ کے قریب مسلح ملزمان نی25سالہ نوجوان لال محمد ولد باز محمدکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر عباسی ہسپتال منتقل کردیا۔

اطلاع ملنے پر مقتول کا والد باز محمد بھی اسپتال پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول افغانی تھا اور تندور پر نان بائی کا کام کرتا تھا مقتول عید سے قبل ڈکیتی کے الزام میں گرفتار بھی ہوا تھا مقتول کے والد نے بتایا کہ مقتول اپنے گھر ناظم آباد مجاہد کالونی میں سورہا تھا صبح سویرے اسکے بیٹے کو فون کرکے گھر سے باہر بلایا گیا اور گھر کے قریب گلی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہمیں فون آیا کہ لال خان زخمی حالت میں رکشے میں پڑا ہے محلے والوں کی مدد سے عباسی اسپتال منتقل کررہے تھے راستے میں دم تو ڑ گیا مقتول شادی شدہ دو بیٹیوں کا باپ اور بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا مقتول کی علاقے کے چند آوارہ لڑکوں سے دوستی ہوگئی تھی اس لئے وہ ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا میں اسکی ضمانت نہیں کروارہا تھا اسکی ماں اور ماموں نے ضمانت کروائی پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدد سے مقتول کی جن آوارہ لڑکوں سے دوستی تھی انکی تلاش کی جارہی ہے جائے وقوعہ سے ملنے والے خول تحویل میں لے کر فارنزک لیب بھجوائے دیئے گئے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں