کراچی،منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب اے وی ایل سی نے مقابلے کے بعدزخمی موٹر سائیکل لفٹر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 20 ستمبر 2021 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شہرقائد کے علاقے منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب اے وی ایل سی نے مقابلے کے بعدزخمی موٹر سائیکل لفٹر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر بروہی کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب اے وی ایل سی کا موٹرسائیکل لفٹروں سے خونی مقابلہ ہوا پولیس نے ملزم راشد بٹ کوزخمی حالت میں دو ساتھیوں عدنان اور شاہدسمیت گرفتار کرلیا ملزمان عادی جرائم پیشہ اور مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعددوارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں۔

ملزمان نے پو لیس پا رٹی پر فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو نے کی کو شش کی ملزم عدنان پنجاب میں لاہور پو لیس کے ہا تھوں گرفتار ہو کر بھی جیل جا چکا ہے ۔راشد بٹ اور شاہد پہلے بھی اے وی ایل سی کے ہا تھوں متعدد بارگرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان سے دو موٹرسائیکلیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں