کراچی پولیس چیف کے احکامات پر منشیات اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن شروع

مڈنائٹ آپریشن اورگھر گھر تلاشی کے دوران100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیاآپریشن ایک ہفتے جاری رہے گا

پیر 20 ستمبر 2021 13:11

کراچی پولیس چیف کے احکامات پر منشیات اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) کراچی پولیس چیف کے احکامات پر پولیس نے منشیات اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف شہر بھر میں آپریشن شروع کردیا ،مڈنائٹ آپریشن اورگھر گھر تلاشی کے دوران100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیاآپریشن ایک ہفتے جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کے احکاماتکی روشنی میں پولیس نے شہر بھر میں منشیات اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن شروع کردیا یہ آپریشن ایک ہفتے جاری رہے گا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میںپولیس نے منشیات اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی، ایس پی ڈویژن اور ایس ڈی پی او سب ڈویژنز نے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن خمیسو گوٹھ، موسی کالونی، بنگالی پاڑہ، قبائل کالونی،مجاہد کالونی روداد روڈ، الیاس گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ، خلیل آباد، کے بی آر، کوثر نیازی کالونی، بھنگوریہ گوٹھ شفیق کالونی، گوہر آباد، شاہنواز بھٹو کالونی بندھانی کالونی، سراج کالونی میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ کوحراست میں لے لیاگیا جن سے انٹیروگیشن اور بائیو میٹرک کا عمل جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 10 سے زیادہ مقامات پر بیک وقت آپریشن ہوا جسکی نگرانی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے خود کی اور مختلف علاقوں میں دوران آپریشن فیلڈ میں موجود رہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ زبیرنذیر شیخ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس کے بھاری دستوں نے ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلیے کومبنگ آپریشن کیا۔

پولیس نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے 200 گھروں میں 325 افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی سائو تھ کے مطابق آپریشن میں بوٹ بیسن،صدر،آرٹلری میدان،ڈیفنس،سمیت دیگرعلاقوں میں کیاگیا۔آپریشن میں سول لائن تھانے کی بھاری نفری شامل تھی اور آپریشن کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں علاقہ کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا۔کومبنگ آپریشن تھانہ شاہراہ فیصل،سچل ،سولجربازار،فیروزآباد،عزیز بھٹی،محمودآباداور پی آئی بی کالونی،گلشن اقبال جمالی کالونی اور ضیاء الحق کالونی میںآپریشن کیا گیا۔آپریشن میں پولیس کی اضافی نفری اور لیڈیز اسٹاف کے ساتھ آپریشن شروع کیا گیا تھا آپریشن میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل ہوا آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیئے کیا گیاآپریشن کے دوران مجموعی طور پر400 کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی تھی گھر گھر تلاشی کے دوران منشیات فروش گٹکا ماوا فروش اور جواری ملزمان بھی گرفتار کیئے گئے پولیس نے آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیاگیا زیرحراست مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ کا عمل جاری ہے گرفتار ملزمان منشیات فروش گٹکا اور جواریوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی لائی گئی سلطان آباد اور امریکن قونصلیٹ کے گرد نواح میں ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس کی سربراہی میں ایس ایچ اوجیکسن ایس ایچ او کے پی ٹی نے افسران و ملازمین وسرکاری موبائلز کیساتھ کومبنگ آپریشن کیاگیا۔

تھانہ سچل کی حدود سکندر گوٹھ اور غازی گوٹھ میں پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل،گھر گھر تلاشی لی آپریشن میں سب ڈویژن سچل کی نفری شامل تھی۔ایس ڈی پی او سچل شوکت رضا،ایس ایچ او مبینہ ٹائون،ایس ایچ او سچل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچنگ کی ۔ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ایس پی سب ڈویژنل ایس ڈی پی اوز اور ضلع کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی کورنگی ، لانڈھی ، الفلاح کے مختلف ایریا اور چکرا گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں