ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن(ایچ ڈی اے پی) کاسالانہ اجلاس عام

نعیم چوہدری چیئرمین، عرفان وہرہ سینئر وائس چیئرمین اورڈاکٹرتسمیہ عبیربلووائس چیئرمین منتخب

پیر 27 ستمبر 2021 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کاسالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیاگیا سال2021-22کی میعاد کے لئے کامیاب عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کیاگیا، اجلاس میںاراکین کو گزشتہ میعادمیںعہدے داروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن میں نعیم چوہدری کوبطور چیئرمین، عرفان وہرہ کوسینئر وائس چیئرمین اورڈاکٹر تسمیہ عبیر بلو کو وائس چیئرمین منتخب کیاگیا۔

قبل ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کی 3 کارپوریٹ اور3ایسو سی ایٹس نشستوں کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت الیکشن کا انعقاد کیاگیا جس میں کارپوریٹ کیٹگری کے لئے مسعوداحمد، نعیم چوہدری اور عرفان وہرہ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسو سی ایٹس کیٹگری میں عدنان اے صدیقی، احمر زمان اور مشتاق احمد کامیاب ہوئے۔ نومنتخب چیئرمین نعیم چوہدری نے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر ہاشمی سے عہدے کا چارج لیا۔

ڈاکٹر ظفر ہاشمی کی قیادت میں ایچ ڈی اے پی نے کئی سنگ میل طے کئے اور ملک میں میڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کی واحد نمائندہ تنظیم کو استحکام ملا۔ ایچ ڈی اے پی 200سے زائد ملکی اور کثیرالملکی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس میںمیڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انسٹرومنٹس کے درآمدکنندگان اور مینوفیکچررزشامل ہیں۔ ایچ ڈی اے پی کے اراکین ملک بھر کے عوام کی زندگی کے تحفظ اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں