بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ڈنگی کیسز میں اضافہ

رواں سال صوبے میں ڈنگی کے اب تک 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ،5 افراد جاں بحق ہوگئے،محکمہ صحت

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے باعث ڈیگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈنگی وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال ڈنگی کے 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈنگی وائرس کے 28 کیسز میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں سال سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈنگی کی457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سی314 کا تعلق کراچی سے ہے، ستمبر کے مہینے میں کراچی کے ضلع وسطی سے 110، ضلع شرقی سے 70، ضلع جنوب سے 43، ضلع کورنگی سے 35، ضلع غربی سے 30 اور ضلع ملیر سے 26کیس رپورٹ ہوئے۔رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی کے 1822کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ڈنگی کے باعث 5 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں