فورسز لوورز فورم پاکستان کی جانب سے ادارہ دارالفلاح نارتھ ناظم آباد میں معذوربچوں کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیاگیا

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) فورسز لوورز فورم پاکستان کی سینئر وائس چیئرپرسن اور سندھ یونین آف جرنلسٹس کی جوائنٹ سیکریٹری ناہید خان نے ادارہ دارالفلاح نارتھ ناظم آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ صحافیوںکی شام معذور بچوں کے نام جس کے مہمان خصوصی ارشاد ایم خان صدرایس یوجے تھے جبکہ تقریب کی سرپرستی فضل رزاق بابو نے کی۔

پروگرام کی نظامت ممتاز اینکر، سماجی اسکالر، دانشور، ڈاکٹر شجاع صغیر خان اور ناہید خان نے کی۔ پروگرام میں مہمان خاص شبانہ شفیق، شفیق احمد، نعیم بیگ، راجہ عارف، شیخ رمیض، مرزا اکبر بیگ اور نوید احمد تھے۔ گلوکار ریحان زیدی اور ریاض اسلم نے گیت گائے جس پر معذور بچوں کے ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر انیلہ قیوم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ادارے کے سربراہ منظر واحد نے ایس یوجے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 51 سالوں سے اس ادارے کو میں اور میری فیملی چلا رہے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت اخراجات بڑھتے جارہے ہیں۔ اب ادارے کو چلانے کے لئے مخیر حضرات کی ضرورت ہے۔ صدر محفل ارشاد ایم خان اور جنرل سیکریٹری محمد شہزاد بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری صحافی برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ادارے کے لئے جو ممکن ہوا وہ کریں گے اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ اس ادارے کے لئے بیت المال سے فنڈز فراہم کریں۔ ڈاکٹر شجاع صغیر خان نے کہاکہ یہ بچے معذور نہیں ہیں بلکہ معذور تو آج کا معاشرہ بن چکا ہے۔ آخر میں ناہید خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کو چلانا ہم سب کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments