مددگار 15 کی ملیر میں کارورائی، ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پولیس 15 مددگار نے ملیر ہالٹ پر رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے مددگار 15 یونٹ نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر کارروائی کرکے ہاتھ پیر باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کو ہاتھ پیر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص نے بتایاکہ مذکورہ شخص موٹرسائیکل لفٹر ہے، جسے موٹرسائیکل کی چوری کے دوران رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑا تھا۔پولیس کے مطابق شہری متاثرہ شخص کو ملیر ہالٹ جناح ویو اپارٹمنٹ تک لایا اور سبق سکھانے کیلیے گھر پر لاکر باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ بازیاب شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔مددگار 15 کے مطابق انہیں واقعے کا علم اس وقت ہوا جب پڑوسی نے فون پر گھر میں کسی شخص کی چیخ پکار سنی۔ رپورٹ کے مطابق 15 یونٹ نے ملزم اور متاثرہ شخص کو الفلاح پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں