اندرون سندھ سے کراچی آکر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:09

اندرون سندھ سے کراچی آکر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) اندرون سندھ سے کراچی آکر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹائون میں پولیس نے چھاپہ مار کر اندرون سندھ کے ایک گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کی گیا اور انہوں نے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے ۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اس گینگ پر سکھر اور شکارپور میں ڈکیتی کے 7 مقدمات درج ہیں۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اللہ والا ٹائون میں لٹنے والے شہری نے ملزمان کو شناخت کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان سے مزیدتحقیقات جاری ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں