کراچی میں اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزمان کے چھوڑے ہوئے اوزار قبضے میں لے لیے

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کراچی کے علاقے سول لائن میں ملزمان بینک کا اے ٹی ایم توڑنے میں ناکامی کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کو اے ٹی ایم توڑنے کی اطلاع مدد گار ون فائیو پر ملی۔ پولیس نے موقع سے ملزمان کے چھوڑے ہوئے اوزار قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق مشن میں کیش محفوظ رہا، تاہم اے ٹی ایم کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کے بعد واردات شروع کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں