جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں

نماز جنازہ جامع مسجد قصاباں صدر میں ادا کرکے تدفین طارق روڈ رحمانیہ مسجد قبرستان میں کردی گئی،ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ منگل کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد قصاباں صدر میں ادا کرکے تدفین طارق روڈ قبرستان میں کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ ندیم شیخ کی والدہ کے انتقال پر ممتاز شخصیات چیئرمین فیڈرل سروسز ٹریبونل جسٹس (ر) قاضی خالد علی، وفاقی سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان، صوبائی سیکرٹری عبدالرحیم سومرو، پاکستان نرسز فورم کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ، پنہل مگسی، اکرام خان، راجہ عاصم شہزاد، محمد نذیر، شکیل احمد، مذہبی اسکالر رائو ناصر علی جہانگیر، پاکستان بار کونسل کے رکن سابق جسٹس شہاب سرکی، سابق جسٹس و سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان، چیف لیگل ایڈوائزر ریونیو بورڈ پروفیسر جی این قریشی، جسٹس (ر) قمرالدین بوہرا، اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) ندیم اظہر صدیقی، سابق بیوروکریٹ محمد حسین سید، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور کراچی بار کے رہنمائوں اور وکلاء نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں