عید میلاد النبی ﷺ پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے مثالی انتظامات ،علماء اکرام ،منتظمین اور عوام کا اظہار تشکر

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پورے ملک کی طرح ضلع کورنگی میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی و جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا گیا ،ضلع کورنگی کے چاروں زونز شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز سینکڑوں جلوس اور ریلیاں برآمد کی گئی ،عاشقان رسول ﷺ کا سمندر سڑکوں پر اُمڈ آیا،جید علماء اکرام نے میلاد ریلی کی قیادت کی اس موقع پر ایڈمنستریٹر بلدیہ کورنگی ساجدہ قاضی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی شرکاء میلاد ریلی کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے متحرک نظر آئی ،عبادت گاہوں ،محافل واجتماع گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے مثالی انتظامات انجام دیئے گئے جس پر علماء اکرام منتظمین اور عوام نے DMCکورنگی کو شاندار انتظامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے جہاں علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا گیا وہیں میلاد ریلی اور جلوسوں کے روٹس پر شرکاء کے سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے استقبالیہ و سبیل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس پر شرکاء کو ٹھنڈے مشروبات سے تواضح کی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ساجدہ قاضی نے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی ہے کہ ماہ ربیع الاول کے دوران محافل و اجتماع گاہوں اور عبادت گاہوں پر بلدیاتی انتظامات ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں