جمہوریت کا مستقبل پیپلز پارٹی کے بغیر ممکن نہیں ۔حبیب الدین جنیدی

کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ،باغ جناح کا کامیاب جلسے پر کارکنان ،ذمہ داروں اور محنت کشوں کو مبارکباد

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل پیپلز پارٹی کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنا لہو دیکر پاکستان میں جمہوریت کو قائم کیا تھا ان خیالات اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سستی روٹی پروگرام کے سربراہ عالم علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان کا معاشی حب کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے جس کا ثبوت کنٹو نمنٹ بورڈ کے الیکشن ہیں کہ جس میں پی پی پی کو شہر قائد کی عوام نے سب سے زایدہ ووٹ دیئے جبکہ شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے باغ جناح کراچی کا تاریخی جلسہ عام نے ثابت کردیا کہ کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اس موقع پر عالم علی نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا سونامی سفید پوش و محنت کش کی زندگی اجرین کردی ہے اب تو متوسط طبقہ کو دو وقت کی روٹی کپڑے کا حصول مشکل ترین ہوگیا ہے لہذا ہم نے غربت کے خاتمے اور محنت کش غریب عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کے لئے پہلے مرحلے میں کورنگی کی غریب اور محنت کشوں کی بستی ضیاء کالونی کورنگی جہاں پورے ملک کے مزدور آباد ہیں یہاں پر ہم نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سستی روٹی پروگرام شروع کردیا ہے جہاں 6روپے کی روٹی اور 20روپے کا سالن دیا جارہا ہے اور بہت جلد سستے کپڑے اور اسے دیگر غریب و محنت کشوں کی بستی تک پھیلا یا جائیگا حبیب الدین جنیدی نے کہاکہ ہات سے روزی کمانے والا خدا کا دوست ہے اور کدا کے دوستوں کے لئے سستی روٹی اور سستے کپڑے کی فراہمی انقلابی عمل ہے انہوںنے عالم علی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں