مہنگائی نے غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ،آج ہر شخص پریشان ہے ،ڈاکٹر شجاع صغیر خان

ایک لاکھ روپے کمانے والا بھی پریشان جبکہ کم آمدنی والا تو اور بھی زیادہ پریشان ہے، سماجی رہنما

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ممتاز سماجی اسکالر ،دانشور ،سربراہ تحریک ابن آدم اور فورسز لورز فورم ڈاکٹر شجاع صغیر خان ،مرکزی رہنماء ناہید خان،عدنان قریشی،راجہ عارف،ڈاکٹر انیلا قیوم،صالح محمد خانیو اور ظفر عباس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام اور آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے کام کررہی ہے ۔

غریبوں کی چمڑی ادھیڑ دی گئی ہے اور وہ سر پکڑ کر رو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کہاں کی تبدیلی اور کیسی تبدیلی ،عوام نے خان صاحب کو ووٹ اس لئے نہیں دیا ۔آج غربت کی وجہ سے جرائم بے قابو ہیں۔پولیس کی کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں ناجائز کام ہو رہے ہیں ،گٹکا مافیا،چرس ،شراب جیسی لعنت کھلے عام فروخت ہو رہی ہے حد تو یہ ہے کہ سٹی کورٹ کے مال خانے سے کرائے پر اسلحہ دیا جا رہا ہے اور وہ اسلحہ واردات کے بعد دوبارہ مال خانے جمع ہو جاتا ہے ،ایسی خبروں پر تو عدالت کو ایکشن لینا ہوگا ۔اس کے علاوہ آج چینی ،آٹا ،مرغی کا گوشت ،انڈے ملک سے باہر جا رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام پریشان ہے ۔ہمیں جمہوریت نے سوائے غربت کے کچھ نہیں دیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں