ہم نے اپنا ملک بڑی قربانیوں کے بعد اسلام کے نفاذ کیلئے بنالیکن اللہ تعالیٰ سے کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کیا ،،حاجی محمدحنیف طیب

آج بھی ہم نبی کریم ؐکی سیرت،تعلیمات،فضائل،اسوہ حسنہ کو اپنے لیے مشعل راہ بنالیں تو ملک امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے جامع مسجد رضوان (نیو کراچی )عید میلادالنبیؐکے سلسلے محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اپنا ملک بڑی قربانیوں کے بعد اسلام کے نفاذ کیلئے بنایا لیکن اللہ تعالیٰ سے کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کیا جس کے نتیجے میں ملک میں ہر طرف لوٹ مار،گھرگھر انتشار،کرپشن، بے ایمانی، ناانصافی،باہمی محبت کا فقدان ہے۔

آج بھی اگر نبی کریم ؐ کی سیرت،تعلیمات،فضائل،اسوہ حسنہ کو اپنے لیے مشعل راہ بنالیں تو ملک امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاملک افراتفری کا شکارہے،مہنگائی عروج پر ہے،نئے نئے فتنہ ملک میں جنم لے رہے ہیں،مذہبی انتشارپھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیںان تمام چیزوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں نظام مصطفی ؐکے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اورتجدیدعہد کریں کہ ہماری زبان ،عمل اورہاتھ سے کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ ہو،غریب ،مستحق ،یتیموں ،مسکینوں کی مددکریں ۔ جلسہ سے علامہ مشتاق گیلانی،سلیم راجپوت نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ کمیٹی کی انتظامیہ حاجی حنیف طیب کی مذہبی ،سیاسی ،سماجی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈبھی پیش کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں