بشیر خان سدوزئی کی کتاب بلدیہ کراچی سال بہ سال 1844 تا1979 کی تقریب رونمائی28اکتوبرکوہوگی

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت بشیر خان سدوزئی کی کتاب بلدیہ کراچی سال بہ سال 1844 تا1979 کی تقریب رونمائی جمعرات 28 اکتوبر، شام چھ بجے جون ایلیا لان، آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی، اس موقع پر سندھ کے وزیر تعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی اور ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کریں گے، نظامت کے فرائض شکیل خان انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں