پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو بھگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا:الطاف شکور

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطا ف شکور نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو بھگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہماری افواج ہمارا مان اورہمار ا فخر ہیں۔ملک کے مضبوط دفاع کے لئے عسکری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ گزشتہ سال پاک فضائیہ نے ابھینندن کو چائے پلا کر سرپرائز دیا تھا۔

اس سال پاک بحریہ کا بھارتی سب میرین کا پاکستانی سمندری حدود میں سراغ لگانا اور وارننگ دے کر بھگا دینا ثابت کرتا ہے کہ اب پاکستان کی سمندری سرحدیں بھی محفوظ ہو گئیں ہیں جس پر قوم کو سربسجود ہو جانا چاہئے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور روس کے فوجی لحاظ سے سپر پاورز ہونے کی وجہ ان کے بحری بیڑے ہی تھے۔

(جاری ہے)

کمزور معیشت نے سویت یونین کا وجود ختم کر دیا اب ہمیں بھی کرپٹ سیاست دانوں اور بیورو کریسی سے نجات حاصل کر کے عسکری ٹیکنالوجی کے بعد معیشت مضبوط کرنے کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔

مضبوط دفاع کے لئے فوجی اور معاشی دونوں قوت کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اہل عسکری قیادت کی طرح ملک کو اہل سیاسی قیادت کی بھی ضرورت ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کرپشن کلچر کو ختم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو سیاسی لیڈرشپ منتخب کرنے کا موقع مل سکے۔ پاکستان نیوی کو بہت بہت مبارکباد ہو جنہوں نے ہندوستانی سب میرین کو ٹارگٹ پر لے کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے گذشتہ روز پاسبان کے مرکزی دفتر میں بحریہ کی جانب سے انڈین سب میرین کو ماربھگانے پر خوشی اور مسرت کااظہار کرتے ہوئے کیا ۔ الطاف شکور نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان سے محبت دراصل پاکستان سے محبت ہے ۔ پاک ا فواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہیں۔ جب بھی قوم کسی مصیبت میں گرفتار ہوئی تو سب سے پہلے افواج نے ہی آگے بڑھ کر ہمیں سنبھالا دیا۔

برستے گولوں اور چنگھاڑتے میزائلوں میں بھی بہادرا فواج کو اپنی نہیں بلکہ وطن عزیز کی حفاظت کی فکر ستاتی ہے۔ دفاعِ وطن ہی ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہوتا ہے۔ ہمارے فوجی جوان سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں تبھی تو ہم اپنے گھروں میں چین و سکون کی نیند سوپاتے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بحالی، بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور دیگر ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے افواجِ پاکستان ملک کے دیگر سول اداروں کے ساتھ مل کر شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

دہشت گردی اورانتہا پسندی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم یکسو اور یکجان ہو کر ذاتی، سیاسی، جماعتی اور گروہی اختلافات کو فراموش کر کے مکمل طور پر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں