کراچی، شیر شاہ عالم کے قریب گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کراچی کے علاقے شیر شاہ عالم میں گودام میں آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں کپڑے کی گانٹھیں موجود تھیں۔ آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں