کراچی، کار کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) نشے میں دھت کار ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا، ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔کار کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جو نشے کی حالت میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں