ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کا سائٹ ٹاؤن میں جاری سیوریج لائنوں کے کاموں کا معائنہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی اقبال احمد میرانی اور میونسپل کمشنر ڈی۔ایم۔سی کیماڑی آفاق سعید نے ضلع کیماڑی کے تینوں زونوں کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے خصوصی طور پرپرانا گولیمار سائٹ زون یونین کونسل نمبر 06پر جاری سیوریج لائن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ علاقہ کچھ عرصہ قبل گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا،مین ہول کی لائنیں چوک ہونے کی وجہ سے گلیاں اور سڑکیں گندے پانی سے بھری ہوئی تھیں لوگ نہایت تکلیف دے زندگی گذار رہے تھی لہذا اس علاقے کے درد کو محسوس کرتے ہوئے یہاں کے سیوریج سسٹم پر ترقیاتی کام شروع ہواآج ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے سرپرائز دورہ کیا اور کام پر موجود ایگزیکٹیئو انجنیئر سائٹ زون پیر شوکت کو ہدایت جاری کی کہ کام کو شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے علاقے کی عوام نے پیپلز پارٹی کے صدر یوسی نمبر 06 لال جان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری تکلیف کو محسوس کیا اور ہم کو گندگی کے عذاب سے جان چھڑائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں