پی آئی بی سوشل ویلفیئر کے تحت انٹراسکول مقابلہ قرات و نعت کاانعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور الائنس آف پرائیویٹ اسکول سندھ کے تحت پی آئی بی سوسائٹی کے تعاون سے انٹراسکول مقابلہ قرات ، نعت،تقاریر اور معلومات عامہ کاانعقاد کیاگیا،جس میں شہر کے 15اسکولوں کے طلباو طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی پی آئی بی ویلفیئر کے چیئرمین پیر نواز علی،پی آئی بی سوسائٹی کے چیئر مین سوسائٹی آصف آرائیں ،سیکرٹری محمد سلیمان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ علیم قریشی ، جماعت اسلامی ضلع قائدین کے جنرل سیکرٹری سلیم عمر،جے آئی کراچی یوتھ ونگ کے صدر ہاشم ابدالی،سینئر صحافی نذیر عباسی شامل تھے۔

جنہوں نے کامیاب طلبہ میں شیلڈ ز اور انعامات تقسیم کیے، اس کے علاوہ پی آئی بی ویلفیئر کے وائس چیئرمین نورالہی ، سیکرٹری دبیر غوری ،عزیز کھتری ،علی رضا، طلحہ جدون ، غلام مصطفی سیال و دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں