حضور اکرمﷺ کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے ،علامہ رضی جعفر نقوی

پیر 25 اکتوبر 2021 12:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) مجلس محبان محمدﷺ و آل محمدﷺ کے تحت نشتر پارک میں جشن عید میلاد النبیﷺ اور ولادت امام جعفر صادق کا جلسہ علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس سے مولانا محمد حسین مسعودی ،پیر خواجہ امین نظامی ،علامہ ریاض جوہری،شبر رضاء،فرقان حیدر ،لخت حسنین زیدی ،اور تجمل حسین عابدی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ حضور اکرمﷺ کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے ،آپﷺ کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ ﷺ کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے کیونکہ آپ نے انسانیت کی فلاح کا سلیقہ سیکھایا اور انسانی حرمت اور محبت کا پیغام دیا ۔جلسے سے علامہ محمد نقی نقوی ،اسد جہاں ،ارتضیٰ جونپوری ،فیصل مسعود جعفری،خواجہ عدنان نظامی،افتخار زیدی،حسین شاہ رحمانی، اور دیگر نے نعت و منقبت پیش کی ،اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی ،علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا فیروز الدین رحمانی ،رضی حیدر زیدی اور دیگرنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں