پاکستان کی 67فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے بیرسٹر ہالار وسان

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لئے ہمیں تعلیم کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،و سیم ابڑو

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اورسنہری سندھ رولر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے شپنگ فیوچر یوتھ کانفرنس اینڈسندھ رانی ایوارڈ2021کا انعقاد کیا گیاجبکہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے خدمات پیش کرنے پر مختلف شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب سے مہمان خصوصی بیرسٹر ہالار وسان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی7 6فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اس موقع پریوتھ پلر آرگنائزیشن کے چیئرمین وسیم ابڑو،ڈاکٹر تحریم فاطمہ، سماجی رہنماڈاکٹر شائستہ بلوچ ،سید جمن شاہ سمیت سوشل ورکرز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر ہالار وسان نے مزید کہاکہ اگر نوجوانوں کی تعلیم اور انہیں ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے تو نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں ہے اس لئے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر زور دینے کی اشد ضرورت ہے بیرسٹر ہالار وسان نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران تعلیم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے جسے پورا کرنے میں عرصہ لگ جائے گا انہوںنے کہاکہ ماہرین تعلیم اور نوجوانوں کی مدد سے کورونا میں ہونے والے تعلیمی نقصان کم وقت میں پورا کیا جا سکتا ہے اس موقع پریوتھ پلر آرگنائزیشن کے چیئرمین وسیم ابڑو نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لئے ہمیں تعلیم کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ سندھ رانی ایوارڈ سے تعلیمی میدان میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے کام میں مزید بہتری آئے گی وسیم ابڑو نے کہاکہ کورونا نے پوری دنیا میں نہ صرف نظام زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ تعلیم سمیت معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے انہوںنے کہا کہ سب سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل آبادی والے ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے اگر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے وسیم ابڑو نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے اس کی تعمیر اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس میں نوجوان ہی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں اگر انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ پوری دنیا میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں