ْلیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ،یہاں کے لوگ کھیل اور امن سے محبت کرتے ہیں ،عروسہ راشدربانی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معائون خصوصی عروسہ راشد ربانی سندھ حکومت جہاں صوبے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا رہی وہیں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی جارہی ہے ،پاکستان میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ،کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ عملی اور انقلابی اقدامات کررہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن کے مطابق صوبہ سندھ خصوصاً شہر کراچی کے تمام علاقوں میں نچلی سطح پر کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ککری گرائونڈ لیاری میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی قائد ملت شہید لیاقت علی خان کراٹے کا تا کپ کی تقسیم انعامات کی پرو وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کراٹے مقابلے جمنازیم پال ککری گرائونڈ لیاری مٰں منعقد ہوئے جس میں 8ٹیموں کے 80کراٹیکاز نے حصہ لیا مقابلے کا آغاز سندھ اولمپکس ایسو سی ایشن کے ایسوسی ایٹس سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ نے کیا ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلی کی معائون خصوصی عروسہ راشد ربانی نے فاتح رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انفعادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سلیم چانڈیو ،عبدالعزیز آسکانی ،عباس جلبانی ناصر میمن نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے تقریب میں محمد علی لوہار واڈا ،شہباز احمد ،سید ذولافقار علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

نکاپین کلثوم ہزارہ ٹیم نے پہلی ،نکاپین شہباز خان ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جیتنے والے کراٹیکاز میں گولڈ سلور اور برائونز میڈل تقسیم کئے گئے اس موقع پر کراٹیکاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مہمان خصوصی عروسہ راشد ربانی نے شاندار یونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلا یا کہ لیاری سمیت شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی کی جائیگی اس موقع پر نکاپ کراٹے کے صدر سینسی عبدالحمید ،نایب صدر سینسی محمد معین ڈھیڈھی ،سیکریٹری سینسی عبدالرحیم اور خزانچی ،سینسی کرامت اللہ خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں