خواجہ اجمیر نگری، پی آئی بی اور پردہ پارک میں تین افراد فائرنگ سے زخمی

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) خواجہ اجمیر نگری، پی آئی بی اور پردہ پارک کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو عباسی اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر کے علاقے میں ہونے والے واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت ستائیس سالہ سید محمد زین العابدین کے نام سے ہوئی۔

ملزمان نے خورشید بیگم پارک کے قریب زخمی کیا۔پی آئی بی کے علاقے میں بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا، جس میں ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیئے سول منتقل کردیا گیا۔دو ملزمان نے زخمی عامر ولد یعقوب کو اسلحہ چھننے کے دوران مزاحمت پر زخمی کیا۔ ملزمان ایم پی فور رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی کو پاں میں گولی لگی۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج پردہ پارک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی شناخت حامد ولد محمد یعقوب عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ کراچی آپریشن کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا، کیونکہ شہر سے اسٹریٹ کرائم تقریبا ختم ہوچکا تھا، شہری اپنی قیمتی اشیا آزادانہ لے کر گھومنے لگے تھے، مگر اب ایک بار پھر دن بہ دن شہر کے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہماری پولیس اسے روکنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی تقریبا ایک کروڑ ساٹھ لاکھ چون ہزار ہے، جب کہ غیر سرکاری سطح پر کراچی کی آبادی کو تین کروڑ کے آس پاس بتایا جاتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے حساب سے ہی دیکھ لیا جائے تو شہر میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کی حفاظت کے لیئے 87 ہزار 558 پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، ان میں آفس ورکرز اور 10 ہزار سے زائد وی آئی پی ڈیوٹیوں پر لگے اہلکار بھی شامل ہیں۔جب اتنی بڑی آبادی کے لیئے صرف 87 ہزار اہلکار ہوں گے تو اس پھیلے ہوئے شہر میں جرائم پر قابو پانا آسان نہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں