کراچی: ڈکیت گینگ گرفتار، سافٹ ویئر ایکسپرٹس بھی گینگ میں شامل

ملزمان سے ڈیوائسز، 30 قیمتی موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں، 4 پستول، نقدی اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ،پولیس

پیر 29 نومبر 2021 16:06

کراچی: ڈکیت گینگ گرفتار، سافٹ ویئر ایکسپرٹس بھی گینگ میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 2 موبائل سافٹ ویئر ایکسپرٹس سمیت 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 2 موبائل سافٹ ویئر ایکسپرٹس سمیت 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کے مطابق ملزمان سے ڈیوائسز، 30 قیمتی موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں، 4 پستول، نقدی اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔ملک مرتضی نے بتایا کہ ملزمان چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں سافٹ ویئر ایکسپرٹ راحیل، عابد، جمال شاہ بلوچ، موسی، شیر زمان ملنگی اور شاہ زمان کاکی شامل ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملزمان بلاک موبائل کھولنے کے 1 ہزار روپے دیتے تھے جبکہ آئی ایم ای آئی تبدیلی کے 5 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔مختلف دکاندار مذکورہ ملزمان سے 15 سے 20 ہزار میں موبائل خریدتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments