لانڈھی پولیس مقابلے میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا، میت آبائی علاقے روانہ

پیر 29 نومبر 2021 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) لانڈھی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6 غلہ منڈی کے پاس پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گی ہے۔ شہید اہلکار کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں رانی پور روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ شہید نے ڈکیتوں سے نہایت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ حمزہ نامی اہلکار نے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے سامنے سینہ تان کہ کھڑے رہتے ہیں۔ کورنگی پولیس شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں