شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی شہید اسلام قومی کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پرقائدین اور کارکنان کو مبارکباد

پیر 29 نومبر 2021 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے لاڑکانہ شہید اسلام قومی کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پرعلامہ راشدمحمودسومرو صوبائی،قائدین اور کارکنان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید اسلام قومی کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کرکے ایک بار پھراپنے شہیدقائدسے اظہار وفاداری،جے یو آئی قیاد ت پر غیرمتزلزل اعتماد اور وادی مہران میںجمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پر مہر ثبت کردی ہے اورشہید ڈاکٹرخالدمحمودسومرو سے عقیدت اور وفا کا بے مثل مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو تحفظ دینے والوں کو نفرت کا واضح پیغام دیاہے، ڈاکٹرخالدمحمودسومرو مرحوم جمعیت علماء اسلام کا سرمایہ اور ایک بہترین جرات مند انسان تھے، ان کی گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مولاناشیخ نورالحق نے کہا کہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرو شہادت کیس میںحصول انصاف کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں، ملک بھر میں ڈاکٹرخالدمحمودسومرو مرحوم سے عقیدت اور محبت کے اظہار پر سے قاتلوں کے سرپرست جان گئے کہ قوم سانحہ سکھر کے ظلم کو نہیں بھولی اور نہ انصاف تک چین سے بیٹھے گی، مجرم کتنے ہی طاقتور اور مکار سہی مگر بے گناہ خون بہانے پر وہ اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہونگے، ظالموں کے خلاف بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائیگا،موجودہ غاصبانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ میںجے یو آئی کے کارکن اور ان کے قائدین ہمیشہ کی طرح سب سے آگے ہونگے لیکن اس بار پاکستان کے ہر شہری کو ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں