امن و استحکام کے قیام اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا جائے ،علامہ رضی جعفر

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ امن و استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،یہ بات انہوں نے ملک کے نامور تعلیمی ادارے تنظیم المکاتب رضویہ سوسائٹی میں بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ اور علمی نشست سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ وطن عزیز کی بقاء،سلامتی اور استحکام میں ہی ہم سب کی بقاء ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا فیاض حسین نقوی،مولانا حسین مسعودی،شبر رضاء،شبیہ الرضا زیدی،آغا جعفر علوی،مولانا بدر الحسنین عابدی ،علامہ شبیر طاہری،علامہ علی کرار نقوی ،علامہ اکرام حسین ترمذی،مرزا طاہر علی حبیب ،مختار حسین ثقفی ،علامہ فرقان حیدر عابدی،اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ علامہ نثار احمد قلندری ،مولانا خلیل احمد کمیلی ،مولانا فیاض مطاہری،مولانا شیخ سلیم ،پروفیسر صادق رضوی ،ابوطالب حسین،اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی نے شرکت کی اور کہا کہ ملک دشمن قوتیں ہمارے مقابلے میں متحد ہیں ہمیں نفرتوں کے بجائے مسلمانوں کو متحد کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں