عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دے کر پنجاب میں پی پی پی کی مضبوطی کی دلیل دے دی، رضوان فکری

پیر 6 دسمبر 2021 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں رضوان فکری، عمار شارق، عادل خان ، نبیل عزیز، محمد علی ، عماد، شہریار نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔ عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دے کر پنجاب میں پی پی پی کی مضبوطی کی دلیل دے دی۔ ایم کیو ایم پاکستان سے پی پی پی میں شمولیت کو آٹھ ماہ ہونے والے ہیں ۔

پی پی پی نظر انداز کر رہی ہے ۔ سوالات جنم لے رہے ہیں۔بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے۔ مرتضی وہاب پی پی پی ورکرز کے ساتھ امتیازی سلوک کے ذریعے انہیں معتوب بنا چکے ہیں۔لسانی گروپوں کے قبضے ہیں اور پی پی پی سے وابستہ افراد کو زچ کیا جا رہا ہے۔ سعید غنی ، ناصر شاہ اور اعلی قیادت نوٹس لے۔

(جاری ہے)

رضوان فکری، عمار شارق، عادل خان ، نبیل عزیز، محمد علی ، عماد، شہریار نے مشترکہ بیان میں مذید کہا کہ پی پی پی میں دل سے شامل ہوئے ہیں ۔

نظر اندازی سے دل برداشتہ نہیں ہوں گے لیکن مخالفین کی بریفنگ پر ہمیں ہمارے ہی جماعت کے لوگ زچ کریں گے تو احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ پی پی پی ہمارا مستقبل ہے اور ہم چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ ہماری صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ صرف چند مخصوص افراد کو توجہ دینے کے بجائے سب شامل ہونے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں