بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے،محمدسلیم عطاری

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مستردکرتے ہوئے ظالمانہ اقدام قراردیاہے انہوںنے کہاکہ عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکومت عوام ریلیف اورنوکریاں دینے کے بجائے بجلی،گیس،پیٹرول مصنوعات،ادویات، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے ،آئے روزبے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

خودکشیوں کی تعدادمیں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔دودھ والاہو،یاروٹی والا ہرکوئی اپنی مانی سے چیزیں فروخت کررہاہے وفاقی حکومت یاصوبائی حکومت کی کہیں کوئی رٹ نظر نہیں آرہی ہے۔ میرٹ کا قتل عام بھی جاری ہے،رشوت خوری ،بدعنوانی میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوگیاہے تمام مافیاز،ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کوکنٹرول کرنے کا کوئی نظام اورقانون نہیں ہے۔ وزراء ،مشیروں ،معاون خصوصی کی بھرمارہے لیکن کارکردگی صفرہے بلندوبانگ دعویٰ بہت ہوچکے اب عملی اقدامات کرناہونگے وہ سیاسی کارکنان سے گفتگوکررہے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں