اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور سکھ پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

منگل 18 جنوری 2022 16:53

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور سکھ پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور سکھ پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،چھینے گئے موبائل فونز ،نقدی اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی اور سکھن پولیس کا موٹرسائیکل لفٹرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، کیش اور دو موٹرسائیکلیں برآمدکرلی ہیں ۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ملزما ن کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔گرفتار ملزمان میں شاہنواز ابڑو اور علی شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں