کراچی، ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

بدھ 19 جنوری 2022 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیتیوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں دو سے زائد مسلح ڈکیتوں نے گھاس کی دکان پر دھاوا بولا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے دوارن مزاحمت کرنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران دکاندار اور وہاں موجود شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق مسلح ڈکیت 9 شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں