اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی کی مشترکہ کاروائی،بھاری مقدار میں چرس برآمد3ملزمان

بدھ 19 جنوری 2022 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف کراچی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے ٹول پلازہ کراچی کے قریب ٹیوٹا جیپ سے 193.200 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گاڑی سے مجموعی طورپر چرس کی161 پیکٹ برآمد ہوئے۔برامد شدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔دوران کاروائی لورالائی کے رہائشی طارق خان،بارکھان کے رہائشی خیر محمد اور محمد یونس نامی تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقمدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں