کراچی میں ایک اور شہری اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) شہر قائد میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول مزدوری اور چوکیداری کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور شہری کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل کردیا گیا، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے علی نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان علی زیرتعمیرپلاٹ پرمزدوری اورچوکیداری کرتا تھا ، جب وہ دوپہر کا کھانا لے کر آیا تو 2 ملزم نے لوٹ مار کی کوشش کی ، نوجوان کی جیب سے کچھ برآمدنہ ہوا تو ڈاکوئوں نے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کا پوسٹمارٹم عباسی شہید اسپتال میں کرایا گیا ، مقتول نوجوان علی کاآبائی تعلق راجن پور سے تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں