کام پر مت آنا ورنہ تمہاری لاش جائے گی، گجرنالے پر آپریشن میں شریک افراد کو دھمکیاں

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) گجرنالے پر آپریشن میں شریک کرین آپریٹر کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیاہے کہ کام پر مت آنا ورنہ تمہاری لاش جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن میں شریک افراد کو ڈرایا دھمکایا جانے لگا ، گجرنالے پر آپریشن میں شریک کرین آپریٹر کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

کرین آپریٹر نے بتایا کہ حسین نامی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، فون پر کہا گیا کام پر مت آنا ورنہ تمہاری لاش جائے گی۔دھمکی ملنے پر کرین آپریٹر یار محمد تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گیا اور روایتی پولیس رویے کے شکار محنت کش نے میڈیاسے رابطہ کیا۔کرین آپریٹر یار محمد کے ایم سی کے ساتھ پرائیویٹ طورپرمنسلک ہے، کرین آپریٹر نے کہا کہ پاپوش نگر تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے، میں ڈر کے مارے کام پر نہیں جارہا، پولیس حکام نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں