سانحہ ٹنڈو الہیار ایک گہری مذموم سازش ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسلم فاروقی

ایم کیو ایس سی کی میڈیا، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ سے سندھ میں دوبارہ امن تباہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ دلخراش سانحہ ٹنڈو الہ یار ایک گہری مذموم سازش ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کی مذموم سازشیں پہلے بھی کئی بار کی جاچکی ہیں جس کے ذریعے سندھ میں لسانی فسادات کی آگ کو بھڑکا کر ماں سے ان کے بیٹے، بہنوں و بیٹیوں سے ان کے سہاگ چھین لئے گئے تھے اور ملک کے معاشی حب میں امن وامان کو تباہ کرکے معیشت کا بھی جنازہ نکال دیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہ یار کے دلخراش سانحہ کے حوالے سے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے آفس میں ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ڈاکٹر عبد الرحیم شیخ، ڈاکٹر مریم خان، سلمان عثمان، عبدالکبیر خان، عبد الباسط شیخ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ سندھ میں دوبارہ امن وامان کو تباہ کرنے کی گھنانی سازش کی جارہی ہے حالانکہ سندھ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز، پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسروں نے عظیم قربانیاں دی ہیں اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے میڈیا اور ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ سے سندھ میں دوبارہ امن وامان کو تباہ کرنے والوں اور بے گناہوں کے جنازے نکالے جانے کی مذموم سازش کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں