ایس ایچ او رانا حسیب کا تقرر ہونے سے علاقہ میں صورتحال بہتر اور قابو میں آچکی ہے ،چوہدری جمیل

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ایسٹ کے صدر چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ کراچی اور اس کے عوام ایک عرصہ سے بلدیاتی مسائل اور نقص امن ، چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا شکار ہیں لوگ گھروں میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔ ان حالات کو وہی پولیس افسران اور اہلکار ختم کرنے اور قابو پانے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جن کے دلوں میں اپنے فرائض کی بجاآوری اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کا جذبہ ہو اور اپنے حلف کا پاس ہو۔

(جاری ہے)

چوہدری جمیل نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں جب سے نئے SHO رانا حسیب کا تقرر ہوا ہے علاقہ میں صورتحال بہتر اور قابو میں آچکی ہے اور جرائم پیشہ افراد علاقہ سے فرار ہوگئے ہیںاور لوگوں نے سکون کا سانس لیا ہے ۔ ہم علاقہ کے لوگ اس بہتر کارکردگی پر SHO رانا حسیب اور انکے ساتھی اہلکاروں اپنی ڈیوٹی اور فرائض کی ادائیگی پر عمل کرنے پر سہراتے اور مبارکباد کیساتھ آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ اُمید کرتے ہیںکہ کراچی کے مختلف تھانوںکے SHO اور افسران کی تعیناتی اچھے اور ذمہ دار لوگوں کی جائے تاکہ اچھے اور بہتر نتائج حاصل ہوسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں