
حبیب جان کی کراچی چیف منسٹر ہائوس پر ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج اور پولیس کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت
پی ایس ایل عالمی سطح کاکرکٹ میلہ ہے،صرف ایک دن پہلے ریڈ زون میں اس طرح کی دھماچوکڑی کراچی کے امن کے خلاف منظم سازش نہیں تو اور کیا ہے، مرکزی رہنما کراچی سٹی الائنس
جمعرات 27 جنوری 2022 14:17
(جاری ہے)
حبیب جان نے کہا کہ پی ایس ایل عالمی سطح کے کرکٹ میلہ سے صرف ایک دن پہلے ریڈ زون میں اس طرح کی دھماچوکڑی معاشی حب کراچی کے امن کے خلاف منظم سازش نہیں تو اور کیا ہے۔
22 اگست 2016 کے بعد جس متحدہ کو سانپ سونگھ گیا تھا وہ آج اچانک اپنے بِل سے باہر واپس کیسے آگئی اگر انہوں نے یہی مزاحمت اپنے قائد الطاف گینڈا سوامی نارائن کیلئے دکھائی ہوتی تو آج وہ لندن میں تنہائی میں اپنے مرنے کی دعائیں نہ کررہا ہوتا. حبیب جان نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد تجرباتی لیبارٹری کو تالا لگانے میں ہی بھلائی ہے۔ مزید تجربات پاکستان کو کھوکھلا کردینگے، خدا کے واسطہ انڈے دینے والی مرغی کراچی کو زبح مت کرو اس کے انڈوں پر گزارا کرو ورنہ پاکستان کے باہر سیاستدان کیا کہ جنرل کیا کہ جج کیا کہ اکیس گریڈ کے افسران سمیت سب کو شوفرنگ یا پھر ریسٹورنٹ میں ڈشوں کو صاف کرنے کے علاوہ کوئی دوسری نوکری نہیں ملنی اور پنشن اور کرپشن کے پیسوں سے بمشکل یورپ امریکہ میں تین کمروں کا فلیٹ ہی مل پائے گا۔ باقی تھوڑا بہت جو بچے گا وہ یہ گورے منی لانڈرنگ کے نام پر ضبط کرکے ذلیل خوار کردینگی. حبیب جان نے اندرون سندھ اور بالخصوص کراچی کے نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ ہمیں اس وقت اتحاد اور یقین محکم کی ضرورت ہے لہذا ہمیں اب ان پیشہ ور مہاجر سندھی کارڈز استمعال کرنے والے جگادریوں کے ہاتھوں استمعال نہیں ہونا اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ سندھ کے شہروں میں صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کر کے خوشحالی کو دستک دینی ہے۔ آخر میں حبیب جان نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور اشرافیہ کے ساتھ ساتھ اسٹبلشمینٹ کے اکابرین کو مشورہ دیتے ہوئے دست بستہ گزارش کرتے ہوئے کہا ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کی جائیں پاکستان ایک جنت ہے اگر خدانخواستہ اقتدار کی حرص اور سنگ مرمر کے مکانات کی خواہشات میں پاکستان کو نقصان پہنچا تو آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر اور شاہ ایران کی طرح دو گز زمین بھی کوئے یار میں نہ ملے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد‘صوبہ پنجاب اور سندھ میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند کرنےکا اعلان
-
سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لئے اہم ہے،
-
ضلع بٹگرام میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا
-
لانگ مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ، کسی کو وفاقی دارالحکومت کا محاصرہ کرنے اور حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء ..
-
لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،حناپرویز بٹ
-
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں انڈونیشیا کیخلاف کامیابی پر مبارکباد
-
سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
-
پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
-
جعلی آزادی کے نام پر ملکی سلامتی اور جمہوریت کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ،محمد اعجاز چوہدری
-
اب یہ امریکی حکومت سے استعفے مانگے گا، مریم نواز کا عمران خان پر طنزیہ وار
-
پی ٹی آئی رہنماوں ، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے دہشتگردی ہے ‘پرویزالٰہی کاشفقت محمود، اعجاز چوہدری ، حماد اظہر ودیگر کو ٹیلیفون
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.