پاک فوج اور ایجنسیوں پر تنقید ناقابل برداشت ہے،سید جواد علی شاہ

منگل 17 مئی 2022 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) دوست ملک چین کے ژجیانگ چیمبر آف کامرس کے اسپیشل ایڈوائیزر سید جواد علی شاہ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی جانب سے پاک فوج پر مسلسل تنقید قابل مزمت ہے۔ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ عوام کو فوج ، خفیہ ایجنسیوں ، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی خدمات پر فخر ہے اوروہ ان کے خلاف سازشوں کو وہ مسترد کرتے ہیں۔

جواد علی شاہ نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاستدان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ قومی اداروںکے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو بہت ڈھیل دی جا چکی ہے اور اب ان سے سختی سے نمٹا جائے۔ جواد علی شاہ جو آل پاکستان سادات ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چئیرمین بھی ہیں نے کہا کہ دشمنوں کاایجنڈا پورا کرنے کے لئے پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والوں اور انکے سرپرستوںکے خلاف اگر کاروائی نہیں کی گئی تو سادات ایسوسی ایشن ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لئے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرواسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی اداروں کی ساکھ پر حملہ کرنے والے کسی سیاسی غیر سیاسی یا مذہبی تنظیم یا کسی گروہ سے کوئی رو رعایت نہیں کی جانی چائیے ۔انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے مفادات کے لئے فوج جیسے ادارے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں کیونکہ ایسا کرنا ملک دُشمنوں کے لئے راہ ہموار کر نے کے مترادف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں