حضرت عیسیٰؑ کا امن و سلامتی کا مشن ان کی زندگی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے،ناصر احمد

ہم دنیا بھر کے بیمار افراد کی صحت یابی کے لیے خدا کے حضور دعا کرتے ہیں، بشپ ڈاکٹر یعقوب

منگل 24 مئی 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) گریس کا نونٹ اسمبیلز آف گاڈ( چر چ ) عیدو گوٹھ بن قاسم میں ایک روزہ شفائیہ وبشارتی عبادت کے موقع پر جب چیئر مین انٹرنیشنل لائیرز فورم (ILF) چرچ پہنچے تو پاسٹر ندیم ناز اور چرچ میں موجود افراد نے انکا شاندرار استقبال کیا اس موقع پر ناصر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

حضرت عیسیٰ ؑ کا امن وسلامتی کامشن اور ان کی پوری زندگی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے انہوں خصوصی دعا بھی کی لاہور سے آئے ہوئے بشپ ڈاکٹر یعقوب نے کہا کہ۔

میں پچھلے 42 سال سے بائیبل کا طالبعلم ہوں ہم دنیا بھر موجود بیمارافراد کی صحت یابی کے لیے خداوند کے حضور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور مسلح افواج کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی تقریب سے جمشید علی خواجہ (ایڈو کیٹ ) و ہ دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر خواتین نے مذاہبی گیت گائے۔آخر میں پاسٹر ندیم نازنے تمام افرادکی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں