پانی کی کمی کی باعث سندھ کی فصلیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، جمیل ضیا

منگل 24 مئی 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈرحاجی جمیل ضیا ڈاہری نے سندھ میں آبی قلت بڑہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی کمی سے سندھ کی فصلیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں جس سے سندھ میں غذائی کمی یا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ارسا سندھ کو اس کے حصے کا پانی فراہم کرے پانی کی کمی کیو جہ سے سندھ میں ابھی تک چاول کی کاشت شروع نہیں ہوسکی ہے سندھ کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں، ارسا سندھ کے حصے کا پانی چوری کررہا ہے جس کی وجہ سے سندھ کی عوام کی زندگیوں میں مسائل بڑہتے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیا نے کہا کہ عمران خان دور میں بھی ارسا نے سندھ کا پانی چوری کیا سندھ کے دریائوں کی ریت ہوامیں اڑ رہی ہے دریا خالی ہوچکے ہیں، سندھ کی عوام پانی کے لیئے سراپا احتجاج ہے، ارسا سندھ کو پانی فراہم کرنے میں ٹال مٹول کر رہا ہے وفاقی حکومت ارسا کو سندھ کے حصے کا پانی دینے کا پابند بنائے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کو تر س گئے ہیں کراچی کو پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی کینجھر جھیل کی سطح بھی ڈیڈ لائن سے نیچے چلی گئی ہے کراچی جیسے بڑے شہر میں لوگ لائنوں میں لگ کر پانی کے کین بھرنے پر مجبور ہیں،حب ڈیم کی سطح بھی خطرناک حد تک نیچے جا چکی ہے ، سندھ کے لوگ پانی کے لیئے پریشان ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن پانی کا مسئلہ ایسا ہے پانی کے مسئلے پر با ر بار وفاق کو حکومتی سطح پر مطلع کیا جارہا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی ہے اور سندھ کے حصے کے پانی فوری طور پر دیا جائے کیونکہ یہ سندھ کی عوام کا حق ہے قوم سے بھی اپیل ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ پاک اپنی رحمت کی بار ش برسائے تا کہ سندھ میں پانی کی کمی پوری ہو اور کاشتکار وں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں