کراچی،لیاری میں ہنگامے،تھانوں پر فائرنگ

منگل 13 نومبر 2007 16:51

لیاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2007ء) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر نذرآتش اور گاڑیوں پر پتھراو کیا گیا جبکہ نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے ایس پی لیاری کے دفتر بغدادی اور کلری تھانوں پر فائرنگ کردی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا، ایس پی لیاری کے مطابق انکے دفتر اور تھانوں پر ہنگامہ آرائی کے دوران گلیوں سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ لیاری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں