مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 24 فروری 2017 12:03

مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ریسکیو نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کلفٹن کے علاقے تین تلوار میں 15 سالہ نور محمد کام کرنے کی غرض سے مکان کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران اس کا پائوں پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ نور محمد کی میت جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں