بابائے مزدور تحریک و بانی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین بشیر احمد بختیار کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 19 اپریل 2017 14:26

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) بابائے مزدور تحریک و بانی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین بشیر احمد بختیار کی برسی بدھ کو فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت تمام شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریات ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیاگیاجن میں بابائے مزدور تحریک بشیر احمد خان بختیار کی ٹریڈ یونین اور واپڈا مزدوروں و کارکنوں کیلئے شاندار خدمات کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہاکہ بابائے مزدور تحریک برصغیر پاک و ہند کی ٹریڈ یونین تحریک کے بانیوں میں سے تھے جنہوںنے صنعت کے مختلف شعبوں کے محنت کشوں کو نہ صرف ان کے اقتصادی و سماجی حقوق کے ذریعے منظم کرکے جدو جہد کی بلکہ وہ محنت کشوں کو بنیادی سہولیات و مراعات کی فراہمی میں بھی پیش پیش رہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ انہوںنے جس جماعت کی بنیاد رکھی وہ آج صنعتی ٹریڈ یونین کے ساتھ ساتھ لاکھوں کارکنوں کی نمائندہ بھی ہے۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بشیر احمد بختیار مرحوم نے جس مشن کا آغاز کیا وہ اس کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر بشیر احمد خان بختیار مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں