پیپلزپارٹی سمیت کسی جماعت کے پاس مہاجروں کے مسائل کا حل نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر کسی تحریک کا ایندھن نہیں بنیں گے اور نہ ہی وہ اب کسی کو لیڈر بننے کیلئے اپنا کندھا آگے کرینگے،مہاجر نام پر وزارت ، اسمبلی کی ممبر شپ اور کروڑوں روپے کی املاک بنانے والے آج مہاجر نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں

جمعہ 28 اپریل 2017 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام وفاقی جماعتوںکے پاس سندھ کے مہاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ جماعتیں صرف مہاجروں کو اپنی تحریک کا ایندھن بناناچاہتی ہیں لیکن اب مہاجر کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیںگے کیونکہ پہلے ہی مہاجر زخم خوردہ ہیں ، ان کے ساتھ اس طرح دھوکے کئے جارہے ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہاجر صرف اور صرف اپنی تحریکوں اور تنظیموں کو مضبوط کریں کیونکہ آنے والا وقت مہاجروں کیلئے انتہائی کٹھن ہے اور اگر سندھ کے مہاجروں نے اپنی صف بندی نہ کی اور خود کو مضبوط نہیں کیا تو پھر ان کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ عناصر جو مہاجروں کے مرہون منت لیڈر بنے گھوم رہے ہیں مہاجر نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔

جبکہ برسہا برس انہوں نے مہاجروںکے صدقے اور خیرات کے نتیجے میں وزارتیں لیں ، اسمبلی کے ممبر بنے اور دو کمرے کے مکان سے بنگلوں اور جائیداد کے مالک بن گئے، کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن مہاجر عوام اور مہاجر ووٹرز آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کی نسلوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے، ملازمت سے لے کر تعلیم تک ان پر دروازے بند کردیئے گئے ہیں لیکن وہ عناصر نہ مہاجر حقوق کی بات کرتے ہیں بلکہ ان کی فکر کچرے اور سیوریج کی ہے۔ اس سے زیادہ نہ ان کی سوچ ہے اور نہ ہی ان کا ویژن، اب مہاجر عوام ایسے عناصر کو نہ صرف مسترد کریں گے بلکہ ان کا محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں